اپوزیشن اتحاد سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، اپنے دم پر تحریک چلائیں گے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور (پاک ٹوڈے): جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں ہوگی، کیونکہ ماضی کے تجربات نے یہ ثابت کیا ہے کہ ایسے سیاسی اتحادوں سے جماعت کو فائدے کے بجائے ہمیشہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ وہ نظام کو بدلنے کے لیے کسی کا سہارا لینے کے بجائے اپنے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے اسلام آباد میں بند کمروں کی ملاقاتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بڑے شہروں میں عوامی دھرنے جاری ہیں، ایسے میں بند کمروں کے مذاکرات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

امیر جماعت اسلامی نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 13 ربیع الاول کو ملک گیر ہڑتال کا روڈ میپ سامنے لایا جائے گا، جس کے بعد اسلام آباد کی طرف حتمی مارچ کا مرحلہ آئے گا۔ انہوں نے پیٹرولیم پروڈکٹس پر عائد لیوی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حکومت کا ‘جگا ٹیکس’ قرار دیا۔

Related posts

خیبر: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی بازیابی کے لیے اتوار تک مہلت

کابل ایئرپورٹ روڈ پر قاضی پلازہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا گیا، گورنر راج آخری آپشن ہونا چاہیے، بلاول بھٹو