کراچی (پاک ٹوڈے): سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ سڑکوں پر احتجاج یا ٹی وی ٹاک شوز میں بحث کے ذریعے نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی اب تک 10 مرتبہ صوبے کی تقسیم کو مسترد کرچکی ہے۔ اگر اسمبلی کی منظور کردہ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں تو پھر ایوان میں بیٹھنے کا جواز کیا رہ جاتا ہے؟
انہوں نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کے قیام جیسے اہم معاملے کا فیصلہ آئینی اور پارلیمانی فورم پر ہونا چاہیے، نہ کہ سڑکوں یا ٹی وی پروگراموں میں۔
شرجیل میمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرے تاکہ اس حوالے سے پالیسی اور سیاسی ترجیحات سامنے آسکیں۔