نئی آٹو پالیسی سے 660 سی سی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): نئی آٹو پالیسی کے تحت 660 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں شعیب کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے چھوٹی گاڑیاں سستی ہو سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں شعیب نے بتایا کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت کے لیے طویل جدوجہد کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں اب الیکٹرک گاڑیاں بھی درآمد کی جا سکیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن باقاعدہ ٹریڈ باڈی کا حصہ ہے، تاہم گاڑیوں کی کمرشل درآمد کے راستے میں بیوروکریسی کی جانب سے مسلسل رکاوٹیں ڈالی جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں اہم کردار ادا کرنے پر ہارون اختر اور فیصل واوڈا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میاں شعیب کے مطابق کمرشل امپورٹ کے تحت تمام بینکوں کے ذریعے گاڑیاں منگوائی جا سکیں گی، جس سے مارکیٹ میں گاڑیوں کی مختلف اقسام دستیاب ہوں گی اور صارفین کو اپنی پسند کے مطابق بہتر انتخاب کا موقع ملے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ گاڑیوں کی درآمد کا آٹو پالیسی سے براہِ راست تعلق نہیں، تاہم کمرشل امپورٹ سے قبل گاڑیوں کے لیے مقررہ حفاظتی معیار پورا کرنا اور پری شپمنٹ انسپکشن کلیئر کرنا لازمی ہوگا۔

Related posts

نوشہرہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو راہگیر زخمی

جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج، مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مہم بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے 138 پاسپورٹ بکلیٹس چوری ہونے کا انکشاف، 131 برآمد