میر علی میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مسلح افراد ہلاک

میر علی (پاک ٹوڈے): پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 30 ستمبر کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 3 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران مسلح افراد کے کچھ مبینہ ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ذرائع نے ہلاک ہونے والے افراد کو تحریک طالبان پاکستان سے منسلک قرار دیا ہے، تاہم ان کی شناخت یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آپریشن میر علی کے کس مخصوص علاقے میں کیا گیا اور کارروائی کتنی دیر جاری رہی۔ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بھی تاحال اس آپریشن سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 

Related posts

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع، 15 اکتوبر مقرر

کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمل ولی خان

افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش، نادرا افسر گرفتار