مہمند بار ایسوسی ایشن کی خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت

مہمند (پاک ٹوڈے): مہمند بار ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

14 اکتوبر 2026 کو بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر رشید مہمند ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکرٹری بشیر صافی سمیت تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے جمہوری اقدار کا احترام اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

بار ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اقدام خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق اور آزادیٔ اظہار پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ صوبے میں معیشت، تجارت اور انسانی حقوق کو پہلے ہی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے میں عوامی مینڈیٹ اور بنیادی حقوق سے متعلق اقدامات غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں متفقہ طور پر عزم ظاہر کیا گیا کہ مہمند بار ایسوسی ایشن صوبے کے عوام، جمہوریت اور آئین و قانون کے ساتھ کھڑی رہے گی اور عوام کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے آئندہ کی حکمت عملی بھی تشکیل دے گی۔

Related posts

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کنٹرول کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

مذاکرات کی ناکامی افغانستان سے مبینہ ڈکٹیشن کا نتیجہ تھی، نبیل گبول کا دعویٰ

بنوں: سوکڑی میں فائرنگ، ڈی ایس بی اہلکار رقیب خان مارا گیا