مولانا فضل الرحمان نے کبھی گورنر شپ کا مطالبہ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے کبھی گورنر شپ یا کسی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندی کے خلاف جاری جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کوئی بات ہوئی ہے یا نہیں، اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے گورنر شپ سمیت کسی بھی عہدے یا مراعت کا تقاضا نہیں کیا، جبکہ ان کے خیال میں جاری کیے گئے نوٹسز کا معاملہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

سہیل آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ حکومت کو کہتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی سے محبت میں جان دے دیں گے، لیکن خود محسن نقوی سے ملاقاتیں کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اس لیے بند کی گئیں کیونکہ ان ملاقاتوں کے ذریعے پیغامات بھیجے جاتے اور مختلف بیانیے تشکیل دیے جاتے تھے۔ ان کے مطابق بار بار کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے گریز کیا جائے، تاہم ایسا نہ ہونے پر ملاقاتوں کا سلسلہ روک دیا گیا۔

Related posts

سوات میں خاتون سے مبینہ زیادتی، دو پولیس اہلکار گرفتار

عمران خان کی صحت کا معاملہ پھر زیر بحث، اہل خانہ اور پی ٹی آئی کے طبی سہولیات سے متعلق مطالبات

نیشنل گرڈ کا ترسیلی نظام ناکام، پاکستانی شہری مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور