سوات (پاک ٹوڈے): ذرائع کے مطابق پشاور سے سوات آنے والی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام پر پولیس نے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار اہلکاروں کی شناخت غضنفر کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے، جبکہ دوسرے اہلکار واحد کا تعلق ملاکنڈ سے ہے۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔