مولانا فضل الرحمان سے دل آزاری والی باتوں سے گریز کی توقع ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ایسی باتیں نہیں کریں گے جن سے ان کی دل آزاری ہو۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے دونوں فریقوں کا حق ہے، تاہم سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی سے باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے اور ایسی گفتگو سے گریز کی توقع ظاہر کی جس سے کسی فریق کی دل آزاری ہو۔

Related posts

گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن صبا کو قتل کرنے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہوگیا