ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5 ہزار 885 تک پہنچ گئی، سندھ سرفہرست

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ملک بھر میں بچوں میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے کیسز کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے، وزارت قومی صحت نے متاثرہ بچوں کے صوبہ وار اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 900 ہے، جبکہ پنجاب میں ایک ہزار 765 بچے اس مرض کا شکار ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46 اور اسلام آباد میں 30 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں 4 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک متاثرہ بچے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

یہ اعداد و شمار پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کے سوال کے جواب میں پیش کیے گئے۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایوان کو بتایا کہ ایچ آئی وی کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 885 ہے۔

 

Related posts

گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن صبا کو قتل کرنے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہوگیا