کراچی میں آٹے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار 540 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): کراچی کے شہری ملک بھر میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 540 روپے تک برقرار ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ اسلام آباد میں یہی تھیلا 3 ہزار 333 روپے 33 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 306 روپے 66 پیسے ہے، جبکہ لاڑکانہ اور پشاور میں 3 ہزار 300 روپے میں فروخت جاری ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں فرق کے باعث شہریوں کو بنیادی غذائی ضرورت کی خریداری کے لیے مختلف نرخوں کا سامنا ہے۔

Related posts

گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن صبا کو قتل کرنے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہوگیا