خیبرپختونخوا میں ایک ہی روز شدت پسندوں کے 5 حملے، 5 پولیس اہلکار مارے گئے

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 30 اکتوبر 2026 کو شدت پسندوں کے پانچ مختلف حملوں اور کارروائیوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں گزشتہ رات شدت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل خائستہ امین سید مارے گئے۔

لکی مروت میں صبح کے وقت شدت پسندوں نے پولیس کانسٹیبل ممتاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ مارے گئے۔

بنوں میں دوپہر کے وقت فائرنگ کے ایک واقعے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پولیس ڈرائیور صادق خان مارے گئے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھی شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل غلام حسین موقع پر مارے گئے۔

ادھر بنوں میں شام کے وقت پولیس اہلکار ضیاء اللہ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

اس طرح 30 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے چار اضلاع میں پیش آنے والے پانچ مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 5 پولیس اہلکار مارے گئے۔

Related posts

گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن صبا کو قتل کرنے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہوگیا