ملا عبدالغنی برادر کا عالمی طاقتوں کو افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا پیغام

کابل (پاک ٹوڈے): طالبان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغانستان کی 107 ویں یومِ استقلال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

کابل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور ٹکراؤ کے بجائے تعامل کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان حکومت کے ساتھ رسمی اور سفارتی تعلقات کا قیام نہ صرف افغانستان بلکہ خود عالمی برادری کے مفاد میں بھی ہے۔ انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ ہمت کا مظاہرہ کرے اور افغانستان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعامل کا آغاز کرے۔

Related posts

روس کی دعوت پر افغان وزارتِ دفاع کا وفد ’سینٹر 2026‘ فوجی مشق میں شریک

افغان وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کی حوثیوں سے سیاسی مذاکرات کی تجویز، مکہ دفاعی معاہدے کے ارکان کا ہنگامی اجلاس طلب