ملاگوری شیربرج میں پولیس اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ، ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی مارے گئے۔

ضلع خیبر (پاک ٹوڈے): ملاگوری کے علاقے شیربرج میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں منتقل کرنے والے مبینہ سمگلروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تھانہ ملاگوری کے ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی زخمی ہوگئے، جن کی بعدازاں دوران علاج موت واقع ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران پولیس نے 2 مبینہ سمگلروں کو گرفتار کرلیا، جبکہ موقع سے 2 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ پولیس کے مطابق مذکورہ گاڑیاں ملاگوری کے راستے ضلع مہمند منتقل کی جا رہی تھیں۔

زخمی ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related posts

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، مطلوب شدت پسند کمانڈر منظور مارا گیا

مستونگ: نامعلوم افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا

شمالی کوریا کی ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے ’سوارم حملوں‘ کی مشقیں