لاہور (پاک ٹوڈے): مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات میں پہل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے سیاسی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، کیونکہ اگر مسائل حل کرنے کی نیت موجود ہو تو راستہ ضرور نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور احتجاج کرنے والے فریقین کو اپنی انا، ضد اور دھڑے بندیوں سے بالاتر ہوکر معاملات کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔