مظفرگڑھ میں شوہر کی ہلاکت، زہریلا مشروب پلانے کا الزام، بیوی زیر حراست

مظفرگڑھ (پاک ٹوڈے): پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے اس کی اہلیہ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مقتول کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو کوئی زہریلی چیز پلائی، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

اہلخانہ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ خاتون نے اپنی ساس کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اس وقت زیرِ حراست ہے اور واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہلاکت کی وجوہات سے متعلق مزید حقائق واضح ہو سکیں گے۔

Related posts

جنوبی وزیرستان لوئر: سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ، تین اہلکار زخمی، مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

وزیراعظم شہباز شریف کی محمود اچکزئی سے ملاقات، سیاسی و آئینی امور پر مذاکرات کی دعوت

افغانستان: ننگرہار میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی