بین الاقوامی (پاک ٹوڈے): بھارتی حکام نے بالی ووڈ اداکار عمران خان کو طلبہ احتجاج میں شرکت کے بعد 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی شہریت رکھنے والے عمران خان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ موجود ہے، جو بھارتی نژاد افراد کو بھارت آنے اور وہاں قیام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
تاہم او سی آئی کارڈ رکھنے والے افراد کو بھارت میں ووٹ ڈالنے یا انتخابات میں امیدوار بننے کا حق حاصل نہیں ہے۔