مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، پٹرولیم لیوی کا جبری بھتہ قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

​اسلام آباد (پاک ٹوڈے): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا جاری دھرنا 25 کروڑ عوام کا نمائندہ دھرنا ہے، اور جب تک تمام مطالبات پور ے نہیں ہوتے، یہ دھرنا جتنا طویل کرنا پڑا، کیا جائے گا۔

​میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جب وہ آئی پی پیز (IPPs) کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو حکومت کی زبان بدل گئی، اور جماعت اسلامی کے مسلسل تعاقب کے نتیجے میں کئی پاور پلانٹس کو بند بھی کروایا گیا ہے۔

​امیرِ جماعت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے کا باقاعدہ ایک "چارٹر آف ڈیمانڈ” موجود ہے اور وہ پٹرولیم لیوی کے جبری بھتے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول کی فی لٹر قیمت فوری طور پر کم کر کے 225 روپے کرے، آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے تمام ناجائز معاہدے فوری طور پر ختم کیے جائیں اور عوام پر عاید پٹرولیم لیوی سمیت دیگر ظالمانہ ٹیکسز کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

Related posts

خیبرپختونخوا حکومت شدت پسندی کے خلاف اپنا آئینی کردار ادا کرنے پر تیار نہیں، رانا ثنا اللہ

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کردیا، پہلا مرحلہ آج لکی مروت سے شروع ہوگا

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، لانگ مارچ پر ڈیڈ لاک برقرار