13
کراچی (پاک ٹوڈے): پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔
اہلخانہ کے مطابق بشیر میمن کی اہلیہ کا انتقال کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ انہیں آبائی گاؤں اولڈ ہالہ، ضلع مٹیاری میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
بشیر میمن نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دل کا دورہ پڑنے اور برین ہیمرج کے بعد علیل تھیں۔
