مستونگ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل خادکوچہ کے علاقے ریکی بوز میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر واقع مقامی مدینہ ہوٹل کو نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم حملہ آوروں نے ہوٹل میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور ہوٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔