مردان (پاک ٹوڈے): تحصیل کاٹلنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر لگائی گئی تختیاں ہٹا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے لیے نصب تختیاں اتار دیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انتظامیہ کی ہدایت پر کی گئی، جس پر پی ٹی آئی کارکنوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔