مردان (پاک ٹوڈے): عبدالولی خان یونیورسٹی کی 23 سالہ طالبہ کو نوشہرہ روڈ سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق طالبہ یونیورسٹی سے گھر جا رہی تھی کہ تین افراد نے اسے مبینہ طور پر زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق طالبہ کی دو سال قبل بنوں کے رہائشی ناصر خان سے منگنی ہوئی تھی، جبکہ دونوں کے درمیان عدالت میں خلع کا کیس بھی زیر سماعت ہے۔
پولیس نے مغویہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔