محسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات

لاہور (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و داخلی صورتحال اور امن و امان کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام حلقوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Related posts

نوشہرہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو راہگیر زخمی

جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج، مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مہم بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے 138 پاسپورٹ بکلیٹس چوری ہونے کا انکشاف، 131 برآمد