اسلام آباد (پاک ٹوڈے): لانگ مارچ کے معاملے پر اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے، جب کہ اضافی پولیس نفری کے لیے رہائش کا انتظام سرکاری اسکولوں میں کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بند اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی۔