ڈی آئی خان میں ایف سی اہلکار اغوا کے بعد قتل، لاش سدرہ روڈ سے مل گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار قدرت اللہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قدرت اللہ کا تعلق تحصیل کلاچی کے علاقے کاری ملنگ سے تھا۔ انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، جس کے بعد آج ان کی لاش سدرہ روڈ سے ملی۔

اغوا اور قتل کے واقعے کے محرکات اور ملزمان کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

Related posts

. بلوچستان کی شاہراہیں غیر محفوظ، ٹرانسپورٹرز کا کاروبار داؤ پر لگ گیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ

خیبر پختونخوا کی جامعات مالی بحران کا شکار، پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر احتجاج