پشاور (پاک ٹوڈے): لانگ مارچ کے سلسلے میں ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کی نفری کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت رات گئے 16 ہزار سے زائد پولیس اہلکار واپس روانہ ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب سے آنے والے اہلکاروں کی واپسی کا عمل آج مکمل کرلیا جائے گا۔ نفری کی واپسی کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے داخلی راستوں پر تعینات کیے گئے کنٹینرز ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کنٹینرز ہٹائے جانے سے صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر آمدورفت کی بحالی میں مدد ملنے کی توقع ہے۔