قومی ٹیم کی تاریخی پیش رفت، جاپان کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست

اسلام آباد (پاک ٹو ڈے):ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے اہم کلاسیفکیشن میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے دھول چٹا دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں 16 سال سے جاری ناکامیوں کا تسلسل توڑ کر پہلی فتح اپنے نام کر لی۔

میچ کے دوران فریقین کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم قومی کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمتِ عملی برقرار رکھی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 اہم گول اسکور کیے، جبکہ حنان شاہد اور حماد انجم نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

گرین شرٹس کے لیے یہ کامیابی اس لحاظ سے انتہائی اہم ہے کہ پاکستان نے آخری بار 2010 کے ورلڈ کپ میں سپین کو 1-2 سے شکست دی تھی، جس کے بعد سے قومی ٹیم کسی بھی ورلڈ کپ میچ میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم 2014 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناكام رہی تھی جبکہ 2018 کے ایڈیشن میں بھی بغیر کوئی میچ جیتے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

Related posts

فیفا کا بڑا ایکشن، ارجنٹائن پر بھاری جرمانے اور کھلاڑیوں پر پابندیاں

انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ 68 نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر