قلعہ عبداللہ: نامعلوم مسلح افراد 15 قیدیوں کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔

 

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے چمن جانے والی قیدیوں کی وین کو اسلحے کے زور پر روک کر 15 قیدیوں کو فرار کروا دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدیوں کی منتقل کے لیے جانے والی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا کر گاڑی میں موجود 15 قیدیوں کو چھڑایا اور اپنے ساتھ فرار کروانے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نا ہی بلوچستان حکومت کی جانب سے واقعے سے متعلق کوئی رسمی بیان جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

ایک سال میں 950 پاکستانی ڈی پورٹ، 49 ایئرپورٹ پر آف لوڈ

ہنگو: انٹیلی جنس آپریشن کے نام پر گھر کی مسماری، اجتماعى سزا کے حربوں پر سوالات برقرار

جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد نے عسکری و سرکاری اداروں کی فائبر آپٹک کیبل کاٹ دی۔