ایک سال میں 950 پاکستانی ڈی پورٹ، 49 ایئرپورٹ پر آف لوڈ

 

کراچی (پاک ٹوڈے): بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے کے الزام میں گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف ممالک سے 950 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے اسی مقصد کے تحت جانے والے 49 مسافروں کو فلائٹس سے آف لوڈ کیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 سے 2026 کے دوران ڈی پورٹ ہونے والے 950 پاکستانیوں میں سب سے بڑی تعداد یعنی 897 افراد کو سعودی عرب سے واپس بھیجا گیا۔ دیگر ممالک میں متحدہ عرب امارات سے 22، عراق اور عمان سے 11، 11، قطر سے 5، جبکہ بحرین اور ملائیشیا سے ایک ایک شہری کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

علاوہ ازیں، کراچی ایئرپورٹ پر بھیک مانگنے کے شبہے میں بیرون ملک جانے والے 49 مسافروں کو پروازوں سے اتارا گیا۔ آف لوڈ کیے گئے افراد میں سعودی عرب جانے والے 21، بحرین کے 7، یو اے ای اور قطر کے 5، 5، عمان کے 4، ملائیشیا کے 3 جبکہ آذربائیجان، ازبکستان، انڈونیشیا اور ترکیہ جانے والا ایک ایک مسافر شامل ہے۔

 

ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے تمام مسافروں کو حراست میں لے کر مزید قانونی اور تحقیقاتی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ (انسدادِ انسانی اسمگلنگ) سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related posts

قلعہ عبداللہ: نامعلوم مسلح افراد 15 قیدیوں کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔

ہنگو: انٹیلی جنس آپریشن کے نام پر گھر کی مسماری، اجتماعى سزا کے حربوں پر سوالات برقرار

جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد نے عسکری و سرکاری اداروں کی فائبر آپٹک کیبل کاٹ دی۔