کراچی (پاک ٹوڈے): متحدہ عرب امارات نے فلائی دبئی کے طیارے کو مبینہ طور پر گرانے کی کوشش کرنے والے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حمام الحَمّامی پر الزام ہے کہ انہوں نے ابو ظہبی جانے والی پرواز میں سوار تمام افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ میں ایک سینئر اماراتی ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم کو ممکنہ طور پر سخت ترین سزا دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں معاونت کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس کے اہلکار بھی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
تاہم سزائے موت کے فیصلے اور واقعے سے متعلق ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔