غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

غزہ (پاک ٹوڈے): غزہ سٹی کے مغربی علاقے رمال میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

طبی ذرائع کے مطابق حملہ ہفتے کی صبح رمال کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں بے گھر فلسطینی بھی مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق حملے سے قبل علاقے کے رہائشیوں کو کوئی وارننگ نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے متاثرین کو نکالنے کا عمل شروع کیا۔ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو الشفا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس مخصوص حملے اور جانی نقصان کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Related posts

کارکردگی دکھانے والی حکومتوں کو 5 سال مکمل کرنے دیے جائیں، مریم نواز

پی ٹی آئی کا مارچ 4 اکتوبر کو ہوگا، سہیل آفریدی جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت کریں گے، شوکت یوسفزئی

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب