عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کردیا، موٹرویز بند کرنے والے کہاں گئے؟ رانا سکندر حیات

لاہور ( پاک ٹوڈے ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کردیا ہے اور ان کی جماعت کی پالیسیوں کے بارے میں لوگ جان چکے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز ملک کی موٹرویز بند کرنے والے اب کہاں ہیں؟ ان کے بقول ملک بھر کے عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کردیا ہے، جبکہ نوجوان سوال کر رہے ہیں کہ ان کے حقوق کے لیے کون سی جدوجہد کی گئی۔

وزیر تعلیم پنجاب نے خبردار کیا کہ اگر طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے یا امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ریاست سے بڑا کوئی نہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے منسوب اسلام آباد میں ایک افغان شہری کے گھر کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ گھر خریدنے کے لیے ذرائع آمدن اور منی ٹریل بتائی جائے۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ افغانستان سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور افغان شہریوں کے گھر حاصل کرنے کے معاملات کی بھی وضاحت ہونی چاہیے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ مولانا فضل الرحمان سے بھی منی ٹریل طلب کی جائے۔

Related posts

مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر دو سگے بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

بلوچستان: کوہلو میں کوئلے کی کان کے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل، حملہ آور فرار

راولپنڈی میں دعوت پر جانے کے معاملے پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی