راولپنڈی (پاک ٹوڈے): بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آج ملاقات نہ ہوسکی، جس کے باعث وہ اڈیالہ روڈ پر دہگل ناکہ سے واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن مقرر تھا، تاہم ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے رہنماؤں کو واپس جانا پڑا۔
ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنما دہگل ناکہ سے واپس روانہ ہوگئے۔