عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں 30 منٹ کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرائی گئی، جو 30 منٹ تک جاری رہی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق ہفتے کے روز دونوں کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واپس اپنے اپنے سیل میں منتقل کردیا گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کے طبی معائنے کے بعد یہ دونوں کی پہلی ملاقات ہے۔

اس سے قبل عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عارف اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر عارف نے دونوں کا بلڈ پریشر چیک کیا اور آنکھوں کا معائنہ بھی کیا۔

جیل ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر عارف کو وہاں موجود طبی عملے نے معاونت فراہم کی۔

Related posts

نوشہرہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو راہگیر زخمی

جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج، مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مہم بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے 138 پاسپورٹ بکلیٹس چوری ہونے کا انکشاف، 131 برآمد