عدالت کا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ٹوڈے) عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں مقدمے کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان قانونی عمل سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، جس کے پیش نظر ان کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں۔

تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا، جن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی شامل ہیں۔

Related posts

سندھ ہائی کورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کی واپسی کا حکم معطل کر دیا

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اغوا کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل

چارسدہ میں 5 سالہ بچے کا قتل، مبینہ قاتل 8 سالہ سگا بھائی نکلا