صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اغوا کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل

پشاور (پاک ٹوڈے) صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے لاہور میں پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور میں ایک منتخب وزیراعلیٰ کو پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی میں بٹھا کر ان کی سیکیورٹی اور اپنی گاڑیوں سے الگ کردیا اور دور لے جا کر بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ اس وقت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس نہ سیکیورٹی تھی اور نہ ہی ان کی اپنی گاڑیاں موجود تھیں۔

انہوں نے اس اقدام کو غیر قانونی اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

Related posts

سندھ ہائی کورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کی واپسی کا حکم معطل کر دیا

عدالت کا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

چارسدہ میں 5 سالہ بچے کا قتل، مبینہ قاتل 8 سالہ سگا بھائی نکلا