نیویارک (پاک ٹوڈے): عالمی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں سست روی اور کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق حالیہ مسلسل تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے اور امریکی مہنگائی کے معتدل اعداد و شمار کی وجہ سے سونے پر دباؤ دیکھا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,326.75 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جبکہ دسمبر کی تحویل کے امریکی گولڈ فیوچرز میں تقریباً 1 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور قیمت 4,382.50 ڈالر فی اونس رہی۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی اونس اسپاٹ قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.17 ڈالر، اور پلاٹینم 0.3 فیصد کمی کے بعد 1,711.84 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ تاہم پیلیڈیم کی قیمت 1,306.98 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جولائی میں امریکی پروڈیوسر پرائزز میں اضافہ نہ ہونا اور کنزیومر پرائزز کے محدود اعداد و شمار نے بھی فوری طور پر قیمتوں کے نئے ریلے کو روک دیا ہے۔
