صوابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق

صوابی (پاک ٹوڈے): صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے گدون کی یونین کونسل لیرن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے تنازع پر گھر کے اندر فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق گھر میں بھانجے کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ماموں طیش میں آگیا اور فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بھانجا محفوظ رہا، تاہم گولیاں لگنے سے ملزم کی اپنی بہن اور بھانجی موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related posts

کے پی میں حملوں میں 34 فیصد اضافہ، سی ٹی ڈی کے پاس صرف 9 ایم فور رائفلز ہیں، اختیار ولی

4 اکتوبر کو تاریخ کا بڑا لانگ مارچ ہوگا، کوئی طاقت ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتی، سہیل آفریدی

بنوں: تلگی میں مشترکہ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار