بنوں (پاک ٹوڈے): بنوں کے علاقے تلگی میں ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی سربراہی میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی سوات کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈرون کواڈ کاپٹرز اور اے پی سیز کی مدد سے مسلح افراد کے ممکنہ ٹھکانوں کو مسمار کیا گیا، جبکہ 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ایک کلاشنکوف اور 2 پستول برآمد کیے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مسلح افراد کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔