صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں اور خیبرپختونخوا کے 5 آرڈیننسز کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں اور خیبرپختونخوا کے 5 آرڈیننسز کی منظوری دے دی، جس کے بعد متعلقہ قوانین میں ترامیم کی راہ ہموار ہوگئی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) ترمیمی بل 2026 سمیت 12 بلوں کی منظوری دی ہے۔

منظور شدہ بلوں میں پاکستان اسٹڈی سینٹرز، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز، سینٹرز آف ایکسی لینس، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ سے متعلق ترمیمی بل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز سے متعلق ترمیمی بلوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

صدر مملکت نے خیبرپختونخوا کے جن پانچ آرڈیننسز کی منظوری دی، ان میں مخصوص اضلاع اور دیگر اضلاع کے لیے خیبرپختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔

دیگر منظور شدہ آرڈیننسز میں خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) ترمیمی آرڈیننس، خیبرپختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق آرڈیننس شامل ہیں۔

صدر مملکت کی جانب سے ان منظوریوں کے بعد متعلقہ قانونی و انتظامی معاملات میں ترامیم کا عمل آگے بڑھ سکے گا۔

Related posts

نوشہرہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو راہگیر زخمی

جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج، مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مہم بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے 138 پاسپورٹ بکلیٹس چوری ہونے کا انکشاف، 131 برآمد