اسلام آباد (پاک ٹوڈے): شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں شہریوں کو نیا کارڈ بنوانے کے لیے اب پولیس میں ایف آئی آر درج کروانے کی ضرورت نہیں، جبکہ اس مقصد کے لیے کسی اضافی دستاویز کی فراہمی بھی لازمی نہیں ہے۔
نئے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے شہری کو اپنا شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا ہوگا اور بائیومیٹرک تصدیق مکمل کروانا ہوگی، جس کے بعد دوبارہ شناختی کارڈ جاری کیا جا سکے گا۔
اسی طرح اگر شناختی کارڈ گم یا خراب ہو جائے تو شہری مذکورہ طریقہ کار کے تحت نیا کارڈ بنوا سکتے ہیں۔ اس کے لیے نہ ایف آئی آر درکار ہوگی اور نہ ہی اضافی کاغذات جمع کروانے کی ضرورت ہوگی۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے افواہوں اور غلط معلومات پر یقین نہ کریں اور کسی بھی رہنمائی کے لیے متعلقہ سرکاری ذرائع سے رابطہ کریں۔