شمالی وزیرستان: عیدک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، کالعدم تنظیم کا ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد / میرعلی (پاک ٹوڈے): شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کو شدید الرٹ کر دیا گیا ہے۔

​کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔ کالعدم تنظیم کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق یہ حملہ ان کے ایک خصوصی یونٹ کے اہلکاروں نے دوپہر کے وقت کیا، جس میں گرنیڈ لانچرز اور سنگین ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

​کالعدم ٹی ٹی پی کے مطابق یہ کارروائی اپنے ایک مقامی کمانڈر حافظ عاصم داوڑ کی مارنے جانے کے انتقام کے طور پر کی گئی ہے۔
​سیکیورٹی ذرائع اور مقامی حکام کی جانب سے حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے باضابطہ تصدیق یا سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیراؤ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related posts

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع، 15 اکتوبر مقرر

کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمل ولی خان

افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش، نادرا افسر گرفتار