اسلام آباد (پاک ٹوڈے): افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش کے الزام میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے مبینہ طور پر 12 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔ گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈبلیو نے ملزم کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، جہاں سے 19 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر وصول کی گئی رقم میں سے باقی پیسوں سے حویلیاں اور جی 15 میں پلاٹ خریدے۔