شام میں حزب اللہ سے وابستہ افراد گرفتار، اسرائیلی زیر قبضہ جولان کے قریب حملے کی منصوبہ بندی کا الزام


دمشق (پاک ٹوڈے): فرانسیسی میڈیا کے مطابق شامی حکومت نے ملک کے جنوبی علاقے میں لبنانی حزب اللہ سے وابستہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر جنوبی شام میں اسرائیلی زیر قبضہ جولان کی پہاڑیوں کے قریب نامعلوم اہداف پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق شامی حکام نے کارروائی کے دوران ان افراد کو حراست میں لیا، تاہم منصوبہ بندی کیے گئے مبینہ حملے کے اہداف یا کارروائی کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے تاحال گرفتاریوں یا حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related posts

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں پائلٹ کا ساتھی پر چاقو سے حملہ، طیارہ سعودی عرب اتار لیا گیا

صومالیہ کے ساحل پر آئل ٹینکر ایم ٹی آنر 25، 3 پاکستانی شہری ہلاک، 4 زخمی

عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، یکم اکتوبر کو یوم خودمختاری منانے کا اعلان