2
ریاض (پاک ٹوڈے): شامی صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کریں گے۔
شامی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے شامی وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
