سنٹرل کرم کے علاقے مناتو میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں شدید جھڑپ

پشاور (پاک ٹوڈے): سنٹرل کرم کے علاقے مناتو میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ جاری ہے، جہاں کئی گھنٹوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ دہشتگردوں کے فرار کے ممکنہ راستے بند کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے، تاہم تاحال جانی نقصان یا کارروائی کے حتمی نتائج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Related posts

27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں – چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

سوات میں معصوم بچی کے قتل کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا، کالام مدین روڈ بلاک

سہیل آفریدی کی نااہلی اور علی امین کی بحالی کا کیس 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر