امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے وفد کے ہمراہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت عوام کو ریلیف دینے کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ مہنگائی نے عوام بالخصوص متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی، گیس، ٹرانسپورٹ اور بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مہم چلائی اور 42 مقامات پر طویل دھرنے دیے۔ ان کے مطابق حکومت سے ملاقات میں پیٹرولیم لیوی ختم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے پر زور دیا گیا۔

رہنما نے بتایا کہ حکومت نے لیوی ختم ہونے سے سرکاری خزانے پر پڑنے والے اثرات کا معاملہ اٹھایا، جس پر جماعت اسلامی نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور نااہلی کا بوجھ عوام پر نہ ڈالے۔ مذاکرات کے بعد حکومت نے مزید غور کے لیے 7 سے 10 دن کا وقت مانگا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کے مطابق اسلام آباد مارچ منسوخ نہیں کیا گیا بلکہ مؤخر کیا گیا ہے اور اسے نومبر کے وسط میں شروع کیا جائے گا۔ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Related posts

اسلام آباد میں نئی ماڈل جیل تیار، وزیراعظم چند روز میں افتتاح کریں گے، محسن نقوی

ملک بھر میں مالیاتی فراڈ کے 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد کیسز، عوام کو 8 ارب روپے کا نقصان

بنوں میں ملک سبیل خان کی گاڑی پر دھماکہ، بیٹا مارا گیا، 3 افراد زخمی