سہیل آفریدی کی نااہلی اور علی امین کی بحالی کا کیس 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت کے تنازع پر وفاقی آئینی عدالت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سہیل آفریدی کو نااہل قرار دینے اور علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کرنے سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

​ذرائع کے مطابق یہ آئینی درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانونی و آئینی ضوابط کی روشنی میں موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدے سے ہٹایا جائے اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کی قیادت پر دوبارہ مامور کیا جائے۔

​وفاقی آئینی عدالت نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لیے باقاعدہ منظور کرتے ہوئے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت عالیہ آئندہ سماعت کے دوران تمام متعلقہ فریقین کا موقف اور قانونی دلائل سنے گی، جس کے بعد مقدمے کی مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

​خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں عدالت کا یہ فیصلہ نہایت اہمیت حامل قرار دیا جا رہا ہے، اور آئندہ سماعت پر قانونی برادری سمیت سیاسی حلقوں کی نظریں جمی ہوں گی۔

Related posts

27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں – چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

سوات میں معصوم بچی کے قتل کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا، کالام مدین روڈ بلاک

سنٹرل کرم کے علاقے مناتو میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں شدید جھڑپ