ریاض اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا سعودی اتحاد کا دعویٰ

ریاض (پاک ٹوڈے): یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض اور خمیس مشیط کی طرف داغے گئے تین بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ریاض کی جانب داغا گیا ایک میزائل تباہ کیا گیا، جبکہ خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو میزائل بھی ناکارہ بنا دیے گئے۔ انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق حوثی گزشتہ ہفتے سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 13 افراد جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ دوسری جانب ریاض ایئرپورٹ پر پروازوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور جاری کردہ نوٹم کے مطابق ایئرپورٹ 17 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے تک بند رہے گا۔

Related posts

کوہاٹ کے ڈی اے گھوڑا چوک کے قریب فائرنگ، دو افراد جان سے گئے، مقتولین کی شناخت ہوگئی

اے آئی سے سائبر حملوں میں اضافے کا خدشہ، بل گیٹس نے خبردار کردیا

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا رابطہ، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور اے پی سی پر مشاورت