افغانستان میں امریکی فوجی اڈوں کی واپسی خطے کے ممالک کے لیے خطرہ ہے، روس

کابل (پاک ٹوڈے): روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ الیگزینڈر وندیکتوف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی تنصیبات کی دوبارہ موجودگی خطے کے ممالک کے لیے براہِ راست خطرہ بن سکتی ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق روسی میڈیا نے وندیکتوف کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو، کابل کے ساتھ سکیورٹی مذاکرات میں افغانستان میں خطے سے باہر کے ممالک کی فوجی موجودگی روکنے کے معاملے پر بھی بات کر رہا ہے۔

روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ صرف روس ہی نہیں بلکہ خطے کے بیشتر ممالک افغانستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اپنے سابقہ رابطہ گروپ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ تعاون دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

وندیکتوف کے مطابق اس سے قبل کابل اور ماسکو کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیا گیا تھا۔

Related posts

کوہاٹ کے ڈی اے گھوڑا چوک کے قریب فائرنگ، دو افراد جان سے گئے، مقتولین کی شناخت ہوگئی

اے آئی سے سائبر حملوں میں اضافے کا خدشہ، بل گیٹس نے خبردار کردیا

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا رابطہ، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور اے پی سی پر مشاورت