کابل (پاک ٹوڈے): روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک اعلیٰ سطح کے اقتصادی وفد کے ہمراہ کل جمعرات کو کابل کا دورہ کریں گے۔
افغان وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ضیا احمد تکل نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا مقصد افغانستان اور روس کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ان کے مطابق دورے کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی منصوبوں سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔